پشاورکے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں مستعفی ہونے والے ٹرینی میل نرس کو تنخواہ کی ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔
خیبر ٹیچنگ اسپتال (کے ٹی ایچ) کے منیجر ایچ آر نے نرس کی تنخواہ کے معاملے سے متعلق ڈائریکٹر فنانس کو مراسلہ بھیجا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سابق ٹرینی نرس محمد سلمان نے 12 ستمبر کو استعفیٰ دیا جو منظور ہوا تھا، ٹرینی نرس کا استعفیٰ منظور ہونے کے باوجود ماہانہ تنخواہ وصول کر رہا ہے۔
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سابق نرس محمد سلمان کے اکاؤنٹ میں ہر ماہ تنخواہ بھیجی جا رہی ہے، سابق نرس سے ریکوری کے لیے ضروری اقدامات کیئے جائیں۔