پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کوئٹہ میں ممتاز سماجی کارکن فیصل ایدھی سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں فیصل ایدھی نے مریم نوازشریف سے ان کی دادی کے انتقال پر تعزیت کی اور مریم نواز شریف نے مرحوم عبدالستار ایدھی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ ایدھی فاؤنڈیشن مظلوم افراد کی بے لوث مدد اور انسانیت کیلیےقابل قدرخدمات انجام دے رہی ہے۔