وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں پہلا کورونا ویکسینیشن سینٹر قائم کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسین کے لیے شہری خود کو 1166 کی ہیلپ لائن پر کال کرکے رجسٹر کرواسکتے ہیں۔
ویکسنیشن سینٹر پر خصوصی چلر رکھ کے ویکسین کی حفاظت اور پائیداری یقینی بنائے رکھنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
حکام وزارت صحت کے مطابق وزارت صحت نے کورونا ویکسین ٹریننگ کا اہتمام بھی اسی سینٹرمیں کیا ہے۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 558 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 97 ہزار 510 ہو چکی ہے۔