• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: بچے سے زیادتی و قتل کا ملزم اس کا بڑا بھائی نکلا

لاہور کی نشتر کالونی میں 8 سال کے بچے ارسلان کے قتل کا معمہ پولیس نے حل کر لیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم کوئی اور نہیں بلکہ مقتول کا بڑا بھائی فیضان ہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گھرمیں شکایات کرنے پر 8 سال کے ارسلان کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم فیضان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے زیادتی کے بعد چھوٹے بھائی ارسلان کے سر میں بوتل اور پھر اینٹ ماری تھی۔

واضح رہے کہ لاہور کی نشتر کالونی سے 2 روز قبل لاپتہ ہونے والے 8 سالہ بچے ارسلان کی لاش گھر کے قریب واقع نالے سے سے برآمد ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا تھا۔


نشتر کالونی کے رہائشی ظہیر کا چھوٹا بیٹا 8 سالہ ارسلان بدھ کو لاپتہ ہوگیا تھا جس پر نامعلوم افراد کے خلاف اس کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا، بچے کی لاش فیروز پور روڈ کے روہی نالے سے ملی تھی۔

تازہ ترین