پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پلوشہ خان کا کہنا ہے کہ شبلی فراز یہ وضاحت کریں عمران خان کوئٹہ کیوں نہیں جاتے؟۔
پلوشہ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ دنیا کے کس مذہب اور معاشرے میں تعزیت کے لیے شرط رکھی جاتی ہے۔
پلوشہ خان نے کہا کہ کوئٹہ میں شہیدوں کےتابوت حکومت کی بےحسی پر احتجاج کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شبلی فراز شرم کریں، اپنے نالائق لیڈر کی سوچ پر ماتم کریں، عمران خان کی جھوٹی انا اور سنگدلی سے دنیا میں پاکستان کا نام بد نام ہورہا ہے۔