شاہ رخ خان کے ایک مداح نے کنگ خان کے ساتھ اپنی محبت کا منفرد انداز میں اظہار کیا ہے۔ اُس نے اپنے پسندیدہ اداکار کی پوری فیملی کو ایک لڑی میں پرو دیا۔
بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کی مرحوم والدین کے ہمراہ فیملی کی ایک ہی فریم میں تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
2018 میں فلم ’زیرو‘ کی ناکامی کے بعد شاہ رخ خان کی کوئی بھی فلم ریلیز نہیں ہوئی ہے، اس کے باوجود مداحوں کے دلوں میں ان کی محبت پہلے جیسے ہے۔
شاہ رخ خان کے خاندان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے مرحوم والدین اور بہن بھی موجود ہیں۔
مداح نے ایک تصویر بنائی ہے جس میں شاہ رخ خان کے والد تاج محمد، والدہ اور بہن شہناز لالہ رخ بھی موجود ہیں جبکہ اس کےعلاوہ شاہ رخ خان، اہلیہ گوری، بیٹی سہانا اور بیٹے آریان خان و ابرام خان بھی موجود ہیں۔
مداحوں کی اس خوبصورت کاوش کو انٹرنیٹ پر بڑی پذیرائی مل رہی ہے اور اور یہ تصویروائرل ہوگئی ہے۔