سانحہ مچھ کے متاثرہ خاندان وزیراعظم عمران خان کے کوئٹہ آمد کے مطالبے پر چھٹے روز بھی قائم رہے۔
کوئٹہ میں شدید سرد موسم کے باوجود ہزارہ برادری کے افراد کا سانحہ مچھ کے خلاف دھرنا چھٹے روز بھی جاری رہا۔
دھرنے میں مجلس وحد ت مسلمین کے رہنما، کارکنان، ہزارہ کمیونٹی، شہدا کے لواحقین، خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔
دھرنے میں شریک بچیوں اور خواتین نے آج انوکھا احتجاج کیا، انہوں نے اپنی آنکھو ں پر پٹیاں اور ہاتھ باندھ لیے۔
دھرنے میں سانحہ مچھ کے جاں بحق کان کنوں کی میتیں سڑک پر رکھی ہوئی ہیں، جو آج بھی مطالبہ کرتے رہے کہ ’وزیراعظم کوئٹہ آؤ‘۔
مظاہرین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کوئٹہ نہیں آئے تو ہم اسلام آباد میں بھی دھرنا دیں گے۔
مظاہرین نے واضح طور پر کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی آمد تک میتوں کی تدفین نہیں کی جائے گی۔