• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں تیسری کورونا ویکسین بھی محفوظ قرار دے دی گئی

لندن (جنگ نیوز) کورونا کے انسداد کے لیے امریکی کمپنی کی تیار کردہ موڈرنا ویکسین کو بھی محفوظ قرار دے کر برطانیہ میں لگانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ وزیراعظم بورس جانسن نے تیسری ویکسین کی تیاری کو ’’شاندار خبر‘‘ قرار دیا ہے۔ نئی ویکسین بھی فائزر ویکسین کی طرح موثر ہے۔ برطانیہ کے موڈرنا ویکسین کی17ملین خوراکوں کا آرڈر دے دیا ہے۔ تاہم امکان ہے کہ ویکسین مارچ تک دستیاب ہوگی۔ برطانیہ میں اب تک15لاکھ افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے۔برطانیہ میں دستیاب ویکسین انتہائی ضرورت مند اور صحت کے خطرات سے دوچار افراد کو دی جارہی ہے جبکہ وزیراعظم بورس جانسن نے ہدف کے مطابق فروری کے وسط تک15ملین افراد کو ویکسین دے دی جائے گی۔برطانیہ میں وبا کے سبب مجموعی ہلاکتوں کی تعداد79ہزار833تک جا پہنچی ہے۔ جمعرات کو سامنے آنے والی ایک تحقیق کے مطابق فائزر بائیوٹیک ویکسین وائرس کی نئی اقسام کے خلاف بھی کارگر ہے۔

تازہ ترین