• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سشانت کیس، این بی سی کو سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر رشی کیش پوار کی تلاش

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کو7ماہ سے زیادہ ہوگئے ہیں۔ ان کی موت کی تفتیش کی ذمہ داری سی بی آئی کو دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) بھی ڈرگز اینگل کے حوالے سے علیحدہ تفتیش کر رہی ہے۔خبر ہے کہ این سی بی اب سشانت سنگھ کے سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر رشی کیش پوار کی تلاش کر رہی ہے۔ وہ طویل عرصے سے فرار ہے۔ الزام ہے کہ رشی کیش پوار بھی سشانت سنگھ راجپوت کو منشیات سپلائی کرتے تھے۔رشی کیش پوار گزشتہ دنوں پیشگی ضمانت کے لئے کورٹ پہنچے تھے۔ انہیں گرفتار ہونے کا خوف تھا، جمعرات کو این ڈی پی ایس کورٹ نے ان کی ضمانت عرضی مسترد کردی۔ اس کے بعد این سی بی نے ان کی تلاش تیز کردی ہے۔ این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے نے انگریزی اخبار ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ وہ پوار کی تلاش کر رہے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ پوار نے کچھ وقت تک سشانت سنگھ کے ساتھ کام کیاتھا، لیکن گزشتہ سال انہیں ہٹا دیا گیا تھا۔این سی بی کے افسران کا کہنا ہے کہ پوار ممبئی کے چیمر میں رہتے تھے۔ انہیں نوکری سے ہٹا دیا گیا تھا، لیکن اس کے باوجود وہ مسلسل سشانت سنگھ سے ملنے کے لئے ان کے فلیٹ پر جاتے تھے۔ این سی بی کے ایک افسر کے مطابق، وہ پوار سے پہلے ہی ڈرگز اینگل کے حوالے سےپوچھ گچھ کرنا چاہتے تھے، لیکن پوار تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے تھے۔ سمن جاری ہونے کے باوجود پوار نے پوچھ گچھ کے لئے آنے سے منع کردیا تھا۔ اس کے بعد سے اس کیس میں ان کا کردار مشکوک سمجھا جا رہا ہے۔

تازہ ترین