کراچی ( اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک میں ڈالر 22پیسے تک مہنگا ، ڈالر کی قیمت خرید 12پیسے کے اضافے سے 160.00سے بڑھ کر 160.12 روپے اور قیمت فروخت 22پیسے کے اضافے سے 160.10روپے سے بڑھ کر 160.32 روپے ہو گئی۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے، کیس کے حتمی فیصلے تک نوٹیفیکیشن معطل کیا جائے۔
سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس آپریشن کیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ خوارج کے دہشتگردوں کی موجودگی پر کیا گیا۔
مریم نواز نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں پرائیویٹ ایمبولینس پر میت کی منتقلی کے لیے بھاری رقوم وصول کی جا رہی تھیں، غم کی گھڑی میں اب کسی کو استحصال کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خاتون کے افغان شوہر کی شہریت اور پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) سے متعلق درخواست پر 2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
ڈی ایس پی پنجگور کا کہنا ہے کہ سرحدی علاقے چیدگی میں پیش آئے واقعے میں حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو بھی آگ لگادی۔
بھارت میں مسلمانوں سے زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے، لکھنؤ یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یونی ورسٹی میں موجود مسجد تک مسلمان طلبا کی رسائی روک دی۔
خاتون کی گمشدگی کو خطرناک قرار دیا گیا تھا، اور ان کی تلاش میں متعدد ریاستی اداروں کے ساتھ ایف بی آئی بھی شامل رہا تھا مگر انہیں تلاش نہیں کیا جاسکا تھا۔
پنجاب اسمبلی میں 2 سال میں 169 بل پیش اور 144 منظور ہوئے، کارکردگی رپورٹ سامنے آگئی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو صوبے کی انتظامی و سیاسی صورتحال پر بریفنگ دے دی۔
دونوں ٹیموں کی جانب سے اس میچ کےلیے ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
زخمی ہونے والے کار سوار شہری کی شناخت حسن بنگوار کے نام سے ہوئی ہے۔
عدالت عالیہ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس ارباب طاہر کی سربراہی میں چار رکنی لارجر بینچ نے تحریری آرڈر جاری کیا۔
ایران کی جامعات میں طلبا نے حکومت مخالف احتجاج شروع کر دیا، برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی 8 جامعات میں طلبا نے دوسرے روز بھی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے جس کے ہمارے پاس مصدقہ ثبوت ہیں، یہ ثبوت افغانستان کے سامنے بھی رکھے گئے۔
غزہ سینٹر برائے انسانی حقوق کے اعدادوشمار کے مطابق غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے 134 دن کے دوران اسرائیلی فورسز نے 133دن جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔
وائٹ بال سیریز 13 سے 25 مارچ تک کھیلی جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 15 اور 17 مارچ کو شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔