• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی الیکشن: ن لیگ کا اتحادی جماعتوں کے مقابل امیدوار نہ کھڑے کرنے کا اعلان


اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن ) نے ضمنی الیکشن میں اتحادی جماعتوں کے مدمقابل امیدوار کھڑے نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

ن لیگ کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کے ساتھ مل کر ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوار نہ کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کے ساتھ مل کر انشاء اللّٰہ خالی نشستوں پر بھرپور حصہ لیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے پی ڈی ایم کی جماعتیں ہماری جیتی ہوئی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی الیکسن میں مکمل ساتھ دیں گی۔

تازہ ترین