• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں کورونا کیسز 30 لاکھ سے متجاوز، امریکا میں 3 لاکھ نئے مریض

لندن(اے ایف پی/جنگ نیوز)برطانیہ میں کورونا کیسز کی تعداد 30سے تجاوز کر گئی اور ویکسین کے باوجود مہلک وائرس کے شہریوں پر وار کا سلسلہ جاری ہے۔اے ایف پی کے مطابق پوپ فرانسس اور برطانیہ کی کوئن الزبتھ اور شہزادہ فلپ نے بھی کورونا سے بچائو کی ویکسین لگوالی ہے۔ہفتے کو اے ایف پی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ برطانیہ میں کورونا کیسز کی تعداد 30لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔دنیا بھر میں اب تک 19لاکھ افراد کورونا کے باعث لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دریں اثنا سعودی عرب میں خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو امریکی کمپنی فائزر اور جرمنی کی بائیوٹیک کمپنی کی مشترکہ طور پر تیار کردہ کورونا ویکسین لگادی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں کورونا ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں اب 85سالہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو بھی ویکسین لگادی گئی ہے جس کی ویڈیو بھی نشر کی گئی ہے۔

تازہ ترین