پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) کے انتخابات میں آصف علی زرداری صدر جبکہ فرحت اللّٰہ بابر سیکریٹری جنرل منتخب ہوگئے۔
رکن قومی اسمبلی شازیہ مری سیکریٹری اطلاعات اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سیکریٹری مالیات منتخب ہوئے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے انتخابات میں تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بھی انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے تھے جس میں بلاول بھٹو زرداری پارٹی چیئرمین منتخب ہوگئے تھے۔
خیال رہے کہ ے کہ پی پی پی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بھی تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے تھے۔