• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرہ، ریلوے ٹریک مرمت کرنیوالی کرین خود پٹری سے اتر گئی، ٹرینوں کا شیڈول متاثر

گوجرہ(نامہ نگار) ریلوے ٹریک مرمت کرنیوالی کرین خود پٹری سے اتر گئی،91ج ب ریلوے ٹریک کو کرین ٹرین مرمت کررہی تھی کہ اچانک حادثہ پیش آگیا۔جس کے باعث فیصل آباد سے کراچی جانیوالی ٹرینوں شاہ حسین ٹرین، پاکستان ٹرین، ملت ٹرین، بدر ٹرین، قراقرم ٹرین کا شیڈول متاثرہوکررہ گیا۔ ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی مذکورہ ریلوے ٹریک لاہور، پشاور، کراچی جانیوالی ٹرینوں کا اہم روٹ ہے اس وقت گوجرہ ٹوبہ فیصل آباد ریلوے سٹیشن پر ٹرینیں رکی ہوئی ہیں۔ گوجرہ ریلوے سٹیشن فیصل آباد شورکورٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ سرشمیر ریلوے سٹیشنوں پر ٹرینیں مسافروں کے لئے موجود رہیں ریلوے حکام کے مطابق متبادل ٹرین منگوا کر ریلوے ٹریک کو بحال کر دیا جائے گا۔

تازہ ترین