• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوات، زمین کا تنا زع، دادا نے بیٹوں سے مل کر 2 پوتوں کو قتل کردیا

سوات(نمائندہ جنگ)سوات کے علاقے میاندم میں جائیداد کے تنازع پر دو جواں سال بھائیوں کو قتل کردیا گیا،دادا اور چچوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال خوازہ خیلہ منتقل، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی

ڈی ایس پی خوازہ خیلہ حبیب اللہ خان کے مطابق واقعہ میاندم کے موضع سینے میں پیش آیا،جہاں ملزم عمرزادہ اوران کے بیٹوں ارشداور بہادرسید نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنے جواں سال پوتوں عبدالصمد اور مسعود کو موت کے گھاٹ اُتاردیا

نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کردیا گیا، پولیس نے مقتولین کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین