سینیٹ الیکشن میں حکمران جماعت تحریک انصاف کے ٹکٹ کے لیے امیدواروں کی لابنگ تیز ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ کے لیے آئندہ الیکشن کےلیے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، معاون خصوصی بابر اعوان اور امین اسلم بھی امیدواروں میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سینیٹ الیکشن میں متوقع امیدواروں میں سیف اللّٰہ نیازی، اعجاز چوہدری، ارشد داد، ڈاکٹر زرقا شامل ہیں۔
ایوان بالا ( سینیٹ) میں پہنچنے کے لیے محمود مولوی، اشرف قریشی، فردوس عاشق اعوان اور شہزاد اکبر بھی لابنگ کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق دوسری طرف اس بار سینیٹ سے ریٹائرڈ ہونے والے پی ٹی آئی سینیٹرز نے بھی ’ایک بار پھر‘ کے نعرے کے ساتھ لابنگ تیز کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک جو اس سے قبل خیبرپختونخوا سے وزیراعلیٰ بھی رہ چکے ہیں، وہ بھی اپنے سینیٹرز لانے کے لیے متحرک ہیں۔
ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا، پنجاب میں مکمل اقتدار رکھنے اور بلوچستان میں اقتدار میں شریک تحریک انصاف کو اس بار سینیٹ انتخابات میں 20 تا 22 سینیٹ ملنے کا امکان ہے۔