• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا نوٹس

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے سیالکوٹ میں 14 سالہ گھریلو ملازمہ پر تشدد کا نوٹس لے لیا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی سیالکوٹ کی ٹیم نے 14 سالہ گھریلو ملازمہ کو تحویل میں لے لیا ہے۔

چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق گھریلو ملازمہ 5 سال سے کام کررہی تھی، جس کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔


سارہ احمد کے گھریلو ملازمہ کو گھر کی مالکن اور اس کے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق ملزمان کے خلاف ادارے کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرادی گئی ہے۔

تازہ ترین