• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھریاں نہیں ہیں، میک اپ خراب ہوگیا، شہناز گل

بھارتی اداکارہ و ماڈل شہناز گل کو شہرت مشہور شو’باگ باس‘ کے 13 ویں سیزن سے ملی۔ اس سیزن میں وہ رنر اپ بھی رہیں۔ بگ باس میں شہرت کے بعد شہناز انسٹاگرام پر کافی فعال ہیں اور ان کے 60 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے لائیو سیشن کیا اور مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے۔

سیشن کے دوران ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ کے چہرے پر جھریاں پڑ رہی ہیں جس پر شہناز کا کہنا تھا کہ یہ جھریاں نہیں ہیں بلکہ ہنس ہنس کے میک اپ اوپر چڑھ گیا ہے اور تھوڑا ٹچ اپ کروں گی تو ٹھیک ہوجائے گا۔


اس کے علاوہ بھی وہ لائیو سیشن کے دوران خود کی تعریف کرتی رہیں۔

تازہ ترین