لاہور(ایجنسیاں)معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو کرپشن اور منی لانڈرنگ پر ہی نکالا گیا‘ اقامے پر چھٹی کرانے کا بیانیہ جھوٹ کا پلندہ ہے۔
نواز شریف نے پارلیمان اور قوم سے تواتر کے ساتھ جھوٹ بولا‘ نواز شریف‘مریم نواز اور ان کے ترجمان سب جھوٹے ہیں‘ براڈشیٹ نے ان کو بے نقاب کردیا ‘ نواز شریف جوڈیشل آرڈر کی رو سے بھی بھگوڑے ہیں۔
شریف خاندان نے لندن سے آنے والی خبروں پر قبل از وقت مٹھایاں بانٹیں، ایک بار پھر ثابت ہوا کہ جھوٹوں کی داستان از سر نو جھوٹ ثابت ہو ئی‘ نواز شریف نے قوم سے تواتر کے ساتھ جھوٹ بولا۔
ماضی میں گزارا ہو جاتا تھا اب جھوٹ پکڑے جاتے ہیں‘پانامالیکس کے بعد سے جھوٹ پکڑے جانے کا سلسلہ شروع ہوا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان وزیر اعلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
معاون خصوصی نے کہاکہ شریف خاندان کی جانب سے2012 میں صحافی کاوے مساوی کو رشوت دینے کی کوشش کی گئی، لندن میں کچھ رپورٹرز ہیں جو آزادانہ کام کرتے ہیں ان کا بھی اس حوالے سے موقف لیا جائے ۔