• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زین ملک نے اپنا موبائل نمبر ٹوئٹ کردیا؟

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک روڑوں لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے برطانوی گلوکار زین ملک نے حال ہی میں ٹوئٹر پر فون نمبر شیئر کرکے اپنے چاہنے والوں کو حیران کر دیا۔

گلوکار زین ملک نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک موبائل نمبر شیئر کیا جس کے بعد ان کے مداح بھی خوشی سے پاگل ہو گئے کہ وہ زین سے بات کر سکیں گے۔

وہ لوگ جو اب بھی یہ سوچ رہے کہ کیا واقعی یہ زین ملک کا نمبر ہے، تو انہیں ہم بتاتے چلیں کہ دراصل یہ برطانوی گلوکار کا ذاتی فون نمبر نہیں ہے بلکہ یہ ان کے آنے والے نئے البم کی تشہیر کا نیا انداز ہے۔


برطانوی گلوکار نے اپنے آنے والے نئے البم کی تشہیر کے لیے یہ مختلف انداز اپنایا ہے، جیسے ہی زین ملک کے مداح اس نمبر کو اپنے فون میں ڈائل کریں گے تو انہیں زین ملک کی آواز آئی گی۔


اس نمبر کو ڈائل کرنے پر زین ملک کے چاہنے والے ان کی آواز سنیں گے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’میں زین اور میرا البم 15 جنوری کو ریلیز ہوگا، مجھ سے ملنے کے لیے ایک سے 9 تک کوئی بھی نمبر دبائیں۔‘

علاوہ ازیں زین ملک کی وہ مداح جو اس نمبر پر کال کر رہے ہیں، کام کے بعد انہیں اس ہی نمبر سے ایک پیغام بھی موصول ہو رہا ہے۔

تازہ ترین