• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف سے چیئرمین حزب وحدت اسلامی کی ملاقات


آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیئرمین حزب وحدت اسلامی افغانستان محمد کریم خلیلی نے ملاقات کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں آرمی چیف سے افغانستان سے آئے وفد نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے میں امن و استحکام، رابطے اور افغان امن عمل میں پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب ہے پاکستان میں امن، مستحکم، خوشحال افغانستان کا امن ہمسایہ ممالک اور پاکستان کے مفاد میں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق معززین نے پاک افغان تعلقات پرپاکستان کے مثبت کردار کی تعریف کی۔

مہمانوں نے پاک افغان تعلقات کے مستقبل پر آرمی چیف کے وژن کو سراہا۔

تازہ ترین