• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز، لبنان میں ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان

لبنان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔

بیروت سے خبر ایجنسی کے مطابق لبنان میں 14جنوری سے 25 جنوری تک مکمل کرفیو ہوگا۔

لبنان میں مسلح افواج کی اعلیٰ کونسل کے ایک اعلامیہ مطابق کورونا وائرس کے مریض داخل نہ کرنے والے اسپتالوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر پروازوں کی شرح کم کر کے 20 فیصد کردی جائیگی۔ جبکہ غیرملکی مسافروں کیلئے7 دن قرنطینہ لازمی ہوگا۔


اعلامیہ کے مطابق اس دوران پبلک مقامات بند رہیں گے، ہر طرح کی تقریبات، اجتماع اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ 

تازہ ترین