• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے دوسرے ممکنہ مواخذے کے خلاف پھٹ پڑے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ میرے مواخذے کی کوشش عوام میں سخت ناراضی کا باعث بن رہی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس میں خطاب کرتے ہوئے مواخذے کو انتقامی کارروائی قرار دے دیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ 25 ویں ترمیم سے انھیں کوئی خطرہ نہیں۔ یہ وقت پرامن رہنے اور اپنے جذبات پر قابو رکھنے کا ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان میں ٹرمپ کو 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی قرار داد پر ووٹنگ آج ہو گی۔ مائیک پنس کو ٹرمپ سے اختیارات لینے کا کہا جائے گا۔

تازہ ترین