فیس بک نے ایرانی نشریاتی ادارے کا آفیشل پیج اچانک بند کر کے دوبارہ بحال کردیا۔
ایران کے بین الاقوامی نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک نے بغیر کسی اطلاع اور وارننگ کے فیس بک کا آفیشل پیج ڈیلیٹ کردیا تھا۔
پریس ٹی وی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انہوں نے فیس بک کی کسی بھی پرائیویسی پالیسی یا کمیونٹی گائیڈ لائن کی خلاف ورزی نہیں کی تھی اور نہ ہی انہیں اس حوالے سے کوئی نوٹس موصول ہوا تھا۔
علامیے میں بتایا گیا کہ بعد ازاں فیس بک انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر ہماری اپیل کو سُنا اور پیج دوبارہ بحال کیا۔
واضح رہے کہ فیس بک کی جانب سے پالیسیاں بہت زیادہ سخت کردی گئیں ہیں، نقص امن یا مفاد عامہ کے خلاف شیئر ہونے والے پیغامات یا ویڈیوز کو نہ صرف فوراً ہٹا دیا جاتا ہے بلکہ فیس بک کی جانب سے ایک پیغام بھی بھیجا جاتا ہے۔