• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین کتنا عرصہ قوتِ مدافعت فراہم کرے گی؟

امریکی بائیو ٹیک کمپنی موڈرنا نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی تیار کردہ عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین کورونا کے خلاف ایک سال تک کی قوت مدافعت فراہم کرے گی۔

جے پی مورگن ہیلتھ کیئر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے موڈرنا کے سی ای او سٹیفن بانسل نے کہا کہ ان کی کمپنی کی ویکسین کورونا کے خلاف انتہائی موثر ہے اور یہ ایک سال تک کیلئے قوت مدافعت فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ حالیہ ویکسینیشن مہم کے دوران کورونا ویکسین کی 60 کروڑ خوراکیں فراہم کریں گے اور سال کے آخر تک اس تعداد کو ایک ارب تک لے جائیں گے۔


فوربز میگزین کے مطابق موڈرنا کمپنی کو اس سال کورونا ویکسین کی مد میں 11 ارب 70 کروڑ ڈالر کا ریونیو حاصل ہوگا۔ یہ وہ رقم ہے جو مختلف حکومتوں کے ساتھ ویکسین کی پیشگی فراہمی کے حوالے سے کیے گئے معاہدوں سے حاصل ہوگی۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ موڈرنا کمپنی نے کورونا ویکسین سے پہلے آج تک اپنی کوئی پراڈکٹ مارکیٹ میں متعارف نہیں کروائی۔

تازہ ترین