• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحقیقات سے اُسامہ ستی کے والدین کا مطمئن ہونا ضروری ہے، شیخ رشید احمد


وفاقی وزیر برائے داخلہ اُمور شیخ رشید احمد کا اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والے 22 سالہ لڑکے اُسامہ ستی کی تحقیقات سے متعلق کہنا ہے کہ تحقیقات سے اُسامہ ستی کے والدین کا مطمئن ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے۔

شیخ رشید احمد کی جانب سے اسامہ ستی کے والد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا،  اس دوران شیخ رشید احمد نے اسامہ ستّی قتل انکوائری رپورٹ پر بات چیت کی۔

شیخ رشید احمد کا اُسامہ ستی کے والد سے بات چیت کے دوران کہنا تھا کہ  اسامہ کا واقعہ بہت بڑا ہے، قابل مذمت ہے، تحقیقات سے آپ کا مطمئن ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  وزارت داخلہ کی طرف سے انکوائری کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کو دیکھ لیں، انکوائری رپورٹ سے مطمئن ہیں تو اس کو آگے بجھوایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اورکابینہ کا فیصلہ ہے کہ ستی کے والد جس طرح تحقیقات کروانا چاہیں حکومت پوری مدد کرے گی، اگر ہائیکورٹ کے جج سے انکوائری کروانی ہے آپ کے جواب کا منتظر ہوں۔


شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اطلاع دیں تو وزارت داخلہ کی طرف سے وزارت قانون کو خط لکھوں گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ  آزادانہ اور مکمل تحقیقات کے لیے ہمیشہ تیار ہیں، اولین ترجیح ہے کہ آپ اور آپ کا خاندان مطمئن ہو۔

تازہ ترین