وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کہتے ہیں کہ براڈ شیٹ کے ذریعے بھی سیاسی اشرافیہ بے نقاب ہوئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ سیاسی اشرافیہ نے سیاسی اثر و رسوخ کو اپنے دفاع کے لیے استعمال کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ بحث الگ ہے کہ براڈ شیٹ نے نیب کے ساتھ معاونت کی یا نہیں، 20 سال پہلے معاہدے کے تحت 200 افراد کی فہرست بنائی گئی تھی۔
شہزاد اکبر نے کہا کہ جب بھی ڈیل یا این آر او ہوا فائدہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ کو ملا، شریف خاندان نے پہلی ڈیل مشرف کے ساتھ کی اور باہر چلے گئے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی نظریاتی اساس ختم ہو چکی ہے، ان کا نظریہ صرف لوٹ مار کا ہے، پیپلز پارٹی اور نون لیگ میں کوئی فرق نہیں، دونوں نے لوٹ مار کی۔
وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرکا مزید کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر اپوزیشن نے عوام کے لیے کوئی ریلیف نہیں مانگا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذاکرات کا حصہ رہا ہوں، اپوزیشن نے صرف نیب قوانین کو ختم کرنے کی بات کی، یہ لوگوں اپنا ذاتی تحفظ چاہتے ہیں۔