• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو با اختیار بنانا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے، امین الحق

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سید امین الحق کہتے ہیں کہ نوجوانوں خصوصاََ خواتین کو بااختیار بنانا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سید امین الحق نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کی قائم مقام سیکریٹری کی وڈیو لنک سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ڈیجیٹلائزیشن اور ڈیجیٹل اکانومی کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر سید امین الحق نے کہا کہ پاکستان کے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے ممبر ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

امین الحق نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مقاصد کے حصول کے لیے مکمل تعاون کرے گا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈی سی او ممبر ممالک کے درمیان ڈیجیٹل منتقلی حوالے سے تعاون بہت اہم ہے۔

امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ ڈی سی او کے بانی ممبران میں بحرین، اردن، کویت، پاکستان اور سعودی عرب شامل ہیں۔

تازہ ترین