آپ آف لائن ہیں
بدھ6؍ جمادی الثانی 1442ھ 20؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نیب نے سہیل انور سیال سمیت دیگر کیخلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دے دی


چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سہیل انور سیال  سمیت دیگر کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دے دی۔

ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 5 انویسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔

نیب اعلامیے کے مطابق سہیل انور سیال کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ اور دیگر افراد کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔

نیب اجلاس میں اسپیشل اینیشیٹو ڈپارٹمنٹ سندھ کے افسران کے خلاف بھی انویسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔


اعلامیے کے مطابق بلوچستان حکومت کے لیے ہیلی کاپٹر کی خریداری کمیٹی کے خلاف انکوائری بند کرنےکی منظوری دی۔

نیب اجلاس میں ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اورکرپشن فری پاکستا ن نیب کی اولین ترجیح ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ نیب احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر قانون کے مطابق عمل پیرا ہے، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں، صرف ریاست پاکستان سے ہے۔

قومی خبریں سے مزید