سپریم کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کیس کے ٹرائل سے متعلق استفسار کرلیا۔
حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے سوال کیا کہ نیب بتائے حمزہ شہباز کیس کا ٹرائل کب مکمل ہوگا؟
عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیس میں ٹرائل کی سطح پر کوئی آبزرویشن نہیں دینا چاہتے ہیں۔
ریمارکس میں مزید کہا گیا کہ ٹرائل مکمل ہونے تک ملزم کو جیل میں رکھنا بھی مناسب نہیں، یہ بھی اچھا نہیں کہ پرانے مقدمات چھوڑ کر نئے کیس پہلے چلائے جائیں۔
عدالت نے یہ بھی کہا کہ حمزہ شہباز کیس میں جو حقائق سامنے آئے ہیں وہ شرمناک ہیں، چاہتے ہیں کہ نیب تمام ملزمان کے ساتھ یکساں سلوک کرے۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ زیر التوا مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے۔