• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسامہ ستی قتل کیس؛ پانچوں گرفتارملزمان مزید 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے


انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسامہ ستی قتل کیس کے پانچوں گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لیے مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا ملزمان اعتراف کر رہے ہیں کہ ان کے ہاتھوں بے گناہ شہری کی جان گئی۔ ملزمان کا مجسٹریٹ کے سامنے بیان قلمبند کروایا جائے گا۔

پولیس نے اسامہ ستی قتل کیس میں گرفتار ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن کے روبرو پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے کہا جے آئی ٹی کی تفتیش مکمل کرنے کیلئے مزید جسمانی ریمانڈ چاہیے۔ ملزمان اعتراف کر رہے ہیں کہ ان کے ہاتھوں بے گناہ شہری کی جان گئی۔


عدالت کے استفسار پر انہوں نے بتایا کہ ملزمان کا تاحال مجسٹریٹ کے سامنے بیان قلمبند نہیں ہو سکا۔

تفتیشی افسر نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا، اور ملزمان کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے 18 جنوری کو دوبارہ عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا۔

تازہ ترین