براڈ شیٹ سے متعلق الزامات پر بیرسٹر شہزاد اکبر نے مریم اورنگزیب کو نوٹس بھیجا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مریم اورنگزیب کو ہتک آمیز بیان پر قانونی نوٹس بھیجنےکی ہدایت دی ہے، مریم اورنگزیب معافی مانگیں، پچاس کروڑ ہرجانہ ادا کریں۔
شہزاد اکبر کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مریم اورنگزیب کے الزامات شہزاد اکبر کو فعال کردار نبھانے سے روکنے کی کوشش ہیں۔
نوٹس میں کہا گیا کہ الزامات سے شہزاد اکبر کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، مریم اورنگزیب نے شہزاد اکبر پر موسوی سے50 فیصد کمیشن مانگنے کا الزام لگایا، مریم اورنگزیب وکلا کی فیس بھی ادا کریں۔