عدالت نے مشیر داخلہ برائے احتساب و معاون خصوصی شہزاد اکبر اور فردوس عاشق اعوان کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
پشاور ہائیکورٹ میں پرویزمشرف غداری کیس میں خصوصی عدالت کے ججز کے خلاف وفاقی وزراء کی پریس کانفرنس کے معاملے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے عدالت میں پیش ہوکر کہا کہ ان کے لیے عدالتوں کا احترام سب سے اہم ہے، اپنے بیان پر نادم ہوں۔
عدالت نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کو پیشی سے استثنیٰ دے دیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے معان خصوصی شہزاد اکبر اور فردوس عاشق اعوان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔