• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: گھر پر دستی بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ کے علاقے بروری کلی ابراہیم زئی میں گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا،  تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایس پی سریاب ضیاء مندوخیل نے بتایا کہ تھانہ سریاب کی حدود کلی ابراہیم زئی میں نامعلوم افراد نے ڈاکٹر غلام حسین کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


ایس پی سریاب نے بتایا کہ گھر پر دو دستی بم پھینکے گئے جن میں سے ایک پھٹ نہ سکا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دوسرا دستی بم ناکارہ بنادیا۔

تازہ ترین