• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابراہیم حیدری، ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چل جانے سے نوجوان زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹک ٹاک ویڈیو بنا تے ہوءے اچانک گولی چل جانے سے نوجوان زخمی ہوگیا،پولیس نے زخمی کے دوست کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق ابراہیم حیدری تھانے کی حدود عمر کالونی گلی نمبر 5کے رہائشی دوست ٹک ٹاک ویڈیو بنارہے تھے کہ اس دوران 18 سالہ سمیر ولد داو د سے غلطی سے گولی چل گئی جو اس کے دوست 20 سالہ عبدالرحمٰن ولد عبداللہ کو لگی جس سے وہ زخمی ہوگیاجسے کورنگی میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

تازہ ترین