• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری مواصلات سے تنازع، DG پوسٹل سروسز ریٹائرمنٹ تک چھٹی پر چلے گئے

اسلام آباد( وقائع نگار )سیکرٹری مواصلات حسن ظفر اور ڈی جی پوسٹل سروسز اخلاق رانا کے درمیان تنازعہ پر ڈی جی پوسٹل سروسز اخلاق رانا ریٹائرمنٹ تک احتجاجاً چھٹی پر چلے گئے۔2روز قبل دورانِ اجلاس سیکرٹری اور ڈی جی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی جس پر سیکرٹری مواصلات کے رویہ پر ڈی جی پوسٹل سروسز نے وزیر مواصلات کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا کہ سیکرٹری نے جونیئر افسران کے سامنے توہین آمیز رویہ روا رکھا، ڈی جی پوسٹل سروسز نے کہا کہ میں اس ماحول میں کام نہیں کر سکتا ڈی جی پوسٹ نے وزیر مواصلات کو خط لکھا تھا کہ مجھے ریٹائرمنٹ تک چھٹی دیں نہیں تو میں ریٹائرمنٹ لے لوں گا جس پرانہوںنے ڈی جی پوسٹل سروسز کی ریٹائرمنٹ تک چھٹی منظور کر لی۔

تازہ ترین