• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرک مندر میں توڑ پھوڑ، 12 پولیس اہلکار نوکری سے فارغ


خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں مندر میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعے میں 12 پولیس اہلکار نوکری سے فارغ کردیے گئے ہیں۔

ڈی پی او کرک کا کہنا ہے کہ واقعہ کے وقت پولیس اہلکاروں کی بزدلی، غیرذمہ داری اورغفلت ثابت ہوئی ہے، پولیس اہلکار مندر کی حفاظت کرنے میں ناکام رہے۔

ڈی پی او کرک نے پولیس اہلکاروں کو نوکری سے نکالنے کے احکامات جاری کردیے، ڈی پی او کرک کا 33 پولیس اہلکاروں کو ایک سال کی معطلی کی سزا دینے کا حکم دے دیا۔

ایس ایچ او تھانا ٹیری رحمت اللہ اور اے ایس آئی تھانا بانڈہ مجیب اللہ فارغ ہونے والوں میں شامل ہیں، پولیس اہلکاروں کی سزائیں انکوائری رپورٹ کی روشنی میں دی گئیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے گاؤں ٹیری میں ہندؤں کے مندر کی توسیع کے خلاف مشتعل مظاہرین نے مندر کی عمارت کو توڑ پھوڑ کر آگ لگا دی تھی۔

تازہ ترین