• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، شیخ رشید


وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ اپوزیشن کے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، امید ہے یہ امن و امان کا مسئلہ پیدا نہیں کریں گے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگوں سے امید ہے کہ وہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ آج اجلاس میں امن عامہ کے بارے میں صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


انہوں نے کہا کہ ہم دینی قوتوں کو اسلام کا مینار سمجھتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ جس الیکشن پر ان کو اعتراض ہے اسی کے انتخابات میں یہ شرکت کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ توقع ہے اپوزیشن کے لوگ  الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں لاء اینڈ آرڈر کا کوئی مسئلہ پیدا نہیں کریں گے۔

تازہ ترین