• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

19جنوری کو پی ڈی ایم کے احتجاج میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، شبلی فراز




وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اسلام آباد میں احتجاج پر پابندی نہیں، حکومت اپوزیشن کے مجوزہ احتجاج کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ عدالت کہہ چکی ہے کہ ہر جگہ احتجاج نہیں ہوسکتا۔

وزیرِاطلاعات سے سوال کیا گیا کہ عدالت نے فیض آباد دھرنے کے کیس میں کچھ اور کام بھی کرنے کو کہا تھا؟ تو شبلی فراز بولے، اس پر آپ فروغ نسیم سے سوال کریں۔


انہوں نے کہا کہ چائے پانی کا انتظام تو ابھی نندن کے لیے بھی کیا تھا، پھر یہ تو ہمارے اپنے لوگ ہیں۔

شبلی فراز نے دھرنے والوں کو پیزا دینے کے سوال پر کہا، یہ لوگ حلوے کے عادی ہیں، انہیں حلوہ دیں گے۔

تازہ ترین