آپ آف لائن ہیں
بدھ6؍ جمادی الثانی 1442ھ 20؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 102 پوائنٹس گرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس 102 پوائنٹس گرگیا۔ پی ایس ایکس کے ریڈی بازار میں شیئرز کا لین دین گذشتہ روز سے 27 فیصد کم رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 45 ہزار 989 پوائنٹس پر ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 418 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ انڈیکس کی آج کم ترین سطح 45 ہزار 852 رہی۔

حصص بازار میں آج 62 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 19 ارب 81 کروڑ روپے رہی۔

کاروباری دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن تقریباً 15 ارب روپے کم ہوکر 8 ہزار 341 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید