وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کہتے آرہے ہیں کہ ہندوستان دنیا کو غلط تاثر دینے کی کوشش کررہا ہے۔
برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ہونے والی بحث پر ردعمل دیتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ آج دس برطانوی اراکین پارلیمنٹ کہہ رہے ہیں مقبوضہ کشمیر میں کالے قوانین کا سہارا لیکر بھارتی قابض افواج نے بنیادی حقوق کو سلب کررکھا ہے۔
شاہ محمود نے کہا کہ ہم 5 اگست 2019 کے بھارتی یکطرفہ اقدامات کے بعد تمام عالمی فورمز پر یہ معاملہ اٹھاتے آرہے ہیں، دنیا ہماری تشویش سے اتفاق کررہی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ پاکستان کی سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی ہے چند روز قبل یورپ کی ڈس انفولیب نےاپنی رپورٹ میں بھارت کے عزائم کو بےنقاب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکے مظلوم توقع کرتے ہیں کہ ان پر ڈھائےجانے والے مظالم کے خلاف دنیا بھر کی جمہوری طاقتوں کے پلیٹ فارمز سے آواز اٹھائی جائے گی۔