• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے اوپر این آر او کا پریشر ہے، حلیم عادل شیخ کا اعتراف

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ جب کرپشن کی بات ہوتی ہے تو سندھ حکومت وہاں ملتی ہے۔ 

سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ براڈ شیٹ کمپنی کو مشرف دور میں دو سو لوگوں کی لسٹ دی گئی۔

انھوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے سوئس اکاؤنٹ ملے، لاڈلوں کو دو این آر او دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پھر براڈ شیٹ کمپنی پر جرمانہ ہوا تو ہمیں دینا پڑا ہے، اس کمپنی سے ہم نے کام نہیں کروایا۔

سندھ حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ جب کرپشن کی بات ہوتی ہے توسندھ حکومت وہاں ملتی ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ اب مولانا کا مسئلہ سمجھ آرہا ہے، وہ دونوں بڑے چوروں کو بچانا چاہتا ہے۔

رکن اسمبلی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے اوپر این آر او کا پریشر ہے، لیکن نہیں دیں گے۔

تازہ ترین