آپ آف لائن ہیں
بدھ6؍ جمادی الثانی 1442ھ 20؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

دنیا میں کورونا سے 19 لاکھ 95 ہزار سے زائد اموات

دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وبا سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 32 لاکھ سے زائد ہو گئی جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 19 لاکھ 95 ہزار سے زیادہ ہوگئیں، کورونا کے 6 کروڑ 65 لاکھ سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اسپین میں کورونا سے مزید 201 ہلاک ہوئے جہاں تعداد 53 ہزار 79 ہو گئی جبکہ اٹلی میں کورونا سے مزید 522 اموات کے بعد تعداد 80 ہزار 848 ہوگئی۔

ترکی میں کورونا سے مزید 170 اموات ہوئیں جس کے بعد تعداد 23 ہزار 495 ہوگئی ہے۔

فرانس میں کورونا سے مزید 282 انتقال کر گئے، وہاں اب تک کورونا وائرس سے 69 ہزار 313 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکامیں کوروناسے مزید 2488 اموات کے بعد تعداد 3 لاکھ 96 ہزار 421 ہوگئی جبکہ بھارت میں کورونا سے مزید 159 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جہاں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 51 ہزار 924 ہوگئی۔

برازیل میں کورونا سے مزید 179 افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 188 ہوگئی اور روس میں کورونا سے مزید 570 لوگ جان سے گئے، جہاں کل تعداد 63 ہزار 940 ہوگئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید