دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 کروڑ 35 لاکھ 36 ہزار 554 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 20 لاکھ 2 ہزار 465 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 46 لاکھ 98 ہزار 943 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 11 ہزار 783 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 کروڑ 68 لاکھ 35 ہزار 146 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 97 ہزار 994 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 38 لاکھ 48 ہزار 410 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 93 لاکھ 38 ہزار 297 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 29 ہزار 232 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 41 لاکھ 12 ہزار 119 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 51 ہزار 954 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 5 لاکھ 28 ہزار 508 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 7 ہزار 160 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 83 لاکھ 26 ہزار 115 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 63 ہزار 940 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 34 لاکھ 95 ہزار 816 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 86ہزار 15 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 32 لاکھ 60 ہزار 258 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 69 ہزار 313 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 28 لاکھ 51 ہزار 670 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 23 ہزار 495 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 23 لاکھ 64 ہزار 801 ہو چکے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 80 ہزار 848 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 23 لاکھ 36 ہزار 279 ہو گئے۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 53 ہزار 79 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 22 لاکھ 11 ہزار 967 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 45 ہزار 492 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 20 لاکھ 4 ہزار 11 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 37 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 310 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 64 ہزار 440 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 82 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 87 ہزار 988 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 635 ہوگئی۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 417 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 45 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ 2 ہزار 72 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی ) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 10 ہزار 863 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 14 ہزار 338 ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 40 ہزار 359 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 72 لاکھ 84 ہزار 9 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 34 ہزار 169 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 294 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 4 لاکھ 69 ہزار 306 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔