• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو زرداری نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے جیالوں کو ہدایت کردی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے جیالوں کو ہدایت کردی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جیالے یقینی بنائیں، سندھ میں ضمنی انتخابات پر کوئی ڈاکہ نہ ڈال سکے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو اور جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے ملاقات کی، ملاقات میں نثار کھوڑو اور وقار مہدی نے پارٹی چیئرمین کو بریفنگ دی۔

دونوں رہنماؤں نے پارٹی چیئرمین کو صوبے میں سیاسی و تنظیمی صورتحال، ضمنی انتخابات اور پی ڈی ایم کی تحریک پر بریفنگ دی۔

نثار کھوڑو نے پارٹی چیئرمین کو 9 فروری کو حیدرآباد میں منعقدہ پی ڈی ایم کے پروگرام کے لیے جاری تیاریوں پر بریف کیا۔

وقار مہدی نے بتایا کہ کراچی میں یو سی اور وارڈ سطح پر تنظیم ساز کا عمل بہت جلد مکمل ہو جائے گا۔

وقار مہدی نے بتایا کہ ملیر، جنوبی اورغربی کے تین اضلاع میں تنظیمی عہدوں کے امیدواران کے انٹرویوز کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔


نثار کھوڑو اور وقار مہدی نے پارٹی چیئرمین کو بتایا کہ ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدوارن کی کامیابی واضح ہے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ناہلی و نالائقی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے، جب دیکھو، سلیکٹڈ حکمران بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریوں میں لگے ہوتے ہیں۔

 بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اسٹیل ملز اور پی آئی اے کے ملازمین کے ساتھ ہے، ناجائز حکمران کو من مانی کرنے نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی تحریک ملکی نظام میں موجود بنیادی خرافات کے خاتمے کے لیے فیصلہ کُن معرکہ ہے۔

تازہ ترین