آپ آف لائن ہیں
منگل17؍رجب المرجب 1442ھ 2؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جیسیکا کیمبل پریکٹس کے دوران اپنے مریض کو دیکھ کر چل بسیں

لاس اینجلس(مانیٹرنگ ڈیسک)ہولی وڈ کی معروف اداکارہ جیسیکا کیمبل 38برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کر گئیں۔تفصیلات کے مطابق ہولی وڈ اداکارہ جیسیکا کیمبل نے فلم ’الیکشن‘ ، فریکس اینڈ گریکس میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور شہرت حاصل کی تھی۔یادرہے کہ جیسیکا کیمبل نے سارہ جیسکا پارکر کے ہمراہ 1992 کی ٹی وی فلم ’ان دی بیسٹ انٹریسٹ آف چلڈرن‘ سے اداکاری کا آغاز کیا۔غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ اداکارہ کے اہل خانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جیسیکا 29 دسمبر کو جہانِ فانی سے کوچ کرگئی ہیں۔اداکارہ نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کر کے نیورو پیتھک ڈاکٹر بننے کا ارادہ کیا تھا۔واضح رہے کہ اہل خانہ کے مطابق جیسیکا پریکٹس کے دوران اپنے مریض کو دیکھ کر چل بسیں۔

دل لگی سے مزید