• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری نرخوں پر غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی فروخت،انتظامیہ خاموش

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) گرانفروشی روکنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے کارروائی نہ ہونے سے دکانوں پر سرکاری نرخ ناموں کی اہمیت نہیں رہی ۔ شہریوں کے مطابق بیشتر تاجر نرخ نامے آویزاں نہیں کرتے اور جہاں ہوتے ہیں وہاں ان پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا۔ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق صرف غیرمعیاری اشیاء ہی فروخت کی جاتی ہیں ۔ گزشتہ روز بھی سرکاری نرخ نامہ کے برعکس آلو50 روپے کلو، پیاز 50 ، ٹماٹر 80 ، لہسن 240، ادرک 400، لیموں 160، سبز مرچ 320، شملہ مرچ 140، کھیرا 35، کریلا145، پھول گوبھی 50، بند گوبھی50، گھیا کدو 65، بینگن 60، بھنڈی255، فراشبین 100، شلجم 50، مولی40، گاجر 50، سبز توری 95، اروی 115، مٹر60، ٹینڈہ 80، حلوہ کدو 80روپے کلو، میتھی20، دھنیا 30 اور پالک 30 روپے گڈی فروخت ہوئی۔ سیب 140روپے کلو، امرود 70، ناشپاتی 65، انار 240، انگور 215، گنڈیری 85 روپے کلو، کینو 100 ، فروٹر 80، مالٹا 130، اور کیلا 110 روپے درجن ،دودھ 240 روپے ، دہی120 روپے کلو اور انڈے 150 روپے درجن فروخت ہوئے حالانکہ سرکاری ریٹ لسٹ میں ان کے نرخ کم تھے۔
تازہ ترین