سیالکوٹ میں پولیس نے گزشتہ روز اغوا ہونے والی پانچ سالہ بچی کو اسلام آباد سے بازیاب کرالیا، ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مظفر پور میں ملزم نے 5 سالہ بچی کو گلی سے کھیلتے ہوئے اغوا کیا اور والدین سے فون پر 5 لاکھ روپے تاوان مانگا۔
پولیس نے جدید تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے بچی کو اسلاآباد سے بازیاب کرلیا۔
ملزم اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ٹھہرا ہوا تھا، سفیان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم دو سال قبل بچی کے والد کے پاس ملازمت کرتا تھا۔