• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعلیٰ ترین سطح پر بھارتی فوجی فیصلوں کا بھانڈا پھوٹ گیا، پلوامہ میں بھارت نے اپنے فوجی خود مروائے، الزام پاکستان پر لگادیا


نئی دہلی (جنگ نیوز /ایجنسیاں)بھارت کا مکروہ چہرہ ایک بارپھربے نقاب ہو گیا جبکہ پلوامہ حملے پر پاکستان کا موقف سچ ثابت ہو گیااور پلوامہ اور بالاکوٹ حملے کی سچائی سامنے آگئی۔

اعلی ترین سطح پر بھارتی فیصلوں کا بھانڈا پھوٹ گیا اور گوسوامی اور بھارتی براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل کے سربراہ پراتھو داس گپتا کے درمیان ہونیوالی واٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئی اورپلوامہ ڈرامہ ،بالاکوٹ کارروائی کی سچائی دنیا کے سامنے آگئی ۔ 

بھارت کی ان دو اہم شخصیات کی گفتگو میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ بھارت نے پلوامہ میں خود اپنے فوجیوں کو مروایا اور اس کا الزام پاکستان پر تھوپ دیا اور بھارتی وزیراعظم نے اس پر مگرمچھ کے آنسو بہائے ۔

تفصیلات کے مطابق پلوامہ ڈرامہ بے نقاب ہو گیا، پاکستان پلوامہ حملے کو سازش قرار دے چکا ہے، پلوامہ حملے کے شواہد سامنے آ گئے،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 40بھارتی فوجیوں کی لاشوں پرمگرمچھ کے آنسو بہاتا رہا۔

بھارتی اینکر ارنب گوسوامی اور بھارتی براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل کے سربراہ پراتھو داس گپتا کے درمیان واٹس ایپ چیٹ ہوئی تھی، جس نے بھارتی حکومت کے اقدامات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

چیٹ کے مطابق ارنب گوسوامی کو بھارت میں اعلیٰ ترین سطح پر ہونے والے فیصلوں کا علم تھا، گوسوامی کے کرتوتوں نے بھارت میں اعلیٰ ترین سطح پر عسکری فیصلوں کا پول بھی کھول دیا، اس چیٹ نے بھارت میں قومی سلامتی کے ادارے اور فیصلہ سازی میں انتہائی غیر سنجیدگی بے نقاب کر دی۔

چیٹ سے انکشاف ہوا کہ پلوامہ میں بھارت نے اپنے فوجی خود مروائے، الزام پاکستان پر لگایا، نریندر مودی 40 بھارتی فوجیوں کی لاشوں پر کھڑے ہو کر مگر مچھ کے آنسو بہاتے رہے۔

ارنب گوسوامی نا صرف بالاکوٹ پر حملے بلکہ آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بھی آگاہ تھا، گوسوامی ریٹنگ ایجنسی بی اے آر سی کے سربراہ کے ساتھ اپنے چینل کی ریٹنگ بڑھانے پر کام کرتا رہا، 23 فروری 2019 کو ارنب نے بی اے آر سی سربراہ کو پاکستان سے متعلق بڑی خبر کی پیشگی اطلاع دی، گوسوامی نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف معمول سے بڑی کارروائی ہوگی۔

گوسوامی کو پتا تھا کہ کشمیر میں معمول سے ہٹ کر کچھ بڑا ہونے والا ہے، گوسوامی کے مطابق مودی حکومت پاکستان مخالف کارروائی سے عوام کو خوش کرنا چاہتی تھی، بالاکوٹ حملے کے بعدگوسوامی نے بی اے آر سی سربراہ کو بتایا مزید کارروائی ہوگی۔

پی ایم آفس سے لیک معلومات پرگوسوامی اپنے چینل پر سی این این کی عراق کوریج فالو کرنا چاہتا تھا، ارنب گوسوامی کی بھارتی قوم پرستی بھی درحقیقت صرف ٹی آر پیز حاصل کرنے کا بہانہ نکلی۔

تازہ ترین