• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالینڈ کے وزیراعظم نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

دی ہیگ (راجہ فاروق حیدر) ہالینڈ کی حکومت چائلڈ کیئر سبسڈی اسکینڈل پر مستعفی ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز ڈچ وزیر اعظم مارک روٹے نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈچ حکومت نے شہریوں پر دھوکہ دہی کا غلط الزام لگایا تھا اور دس ہزار سے زائد خاندانوں کو چائلڈ سبسڈی کی رقم واپس کرنے پر مجبور کیا گیا۔ ہالینڈ کے وزیراعظم نے جھوٹا الزام لگانے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔سرکاری اطلاع کے مطابق نیدر لینڈ میں مارچ میں دوبارہ انتخابات ہوں گے۔ہالینڈ کے سیاسی حلقوں میں گزستہ کئی دنوں سے چہ میگوئیاں کی جارہی ہیں۔نیدر لینڈ کورونا وائرس کی بھی شدید لپیٹ میں ہے لیکن ہر چیز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حکومت کو مستعفیٰ ہونا پڑا۔
تازہ ترین